عالمی خبریں

حکومت پاکستان کا بھارت میں توہین رسالتﷺ کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ

خلیج اردو: پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت توہین رسالتﷺ کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بی جے پی کے ایک اور رہنما کی جانب سے توہین رسالتﷺ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلنگانہ کے رکن اسمبلی راجا سنگھ کے توہین آمیز ريمارکس قابل مذمت ہیں، لیکن راجا سنگھ کو محض چند گھنٹوں کے بعد رہائی مل گئی، اور بی جے پی کارکنوں نے اس کا استقبال بھی کیا۔

پاکستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض علامتی کارروائی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے غم و غصے کا مداوا نہیں ہو سکا، بھارت توہین رسالت کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے کیونکہ بی جے پی قیادت کی خاموشی بنیاد پرست ہندوؤں کيلئے ان کی مکمل حمایت کا مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button