عالمی خبریں

امریکہ میں ایک دہائی بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ

خلیج اردو: امریکہ میں ایک دہائی بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ شخص نیویارک کے نواحی علاقے راک لینڈ کا رہائشی ہے

پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد صحت کے حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے- تاہم، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص سے وائرس منتقل ہونے کا خدشہ نہیں ہے

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق حکام نے جمعرات کو بتایا کہ امریکی ریاست نیویاک کے نواحی علاقے راک لینڈ کاؤنٹی (Rockland County) میں رہنے والے ایک شخص میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، متاثرہ شخص اس نے حال میں ملک سے باہر سفر نہیں کیا ہے۔

صحت کے حکام کے مطابق مریض وائرس کی ویکسین سے بننے والے اسٹرین سے متاثر ہوا ہے جو بظاہر کسی ایسے شخص سے منتقل ہوا جس نے پولیو کی ‘لائیو ویکسین’ لگوائی تھی۔ یہ ویکسین دیگر ممالک میں دستیاب ہے لیکن امریکہ میں نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button