عالمی خبریں

افغانستان کرکٹ ٹیم کے راشد خان کا فراڈ سامنے آگیا

خلیج اردو: راشد خان نے فراڈ کرتے ہوئے پاکستان نادرا میں اپنا نام راشدین لکھا اور تصویر اصلی چسپاں کی ۔ افغان شھری ہوتے ہوئے پاکستانی شناختی کارڈ بنایا اور خود کو پاکستانی ظاھر کرتا رھا

افغان کرکٹر راشد خان کے دو بھائیوں اور ایک چچا کے شناختی کارڈ منسوخ نہیں ہوئے ہیں
باخبر ذرایع کے مطابق راشد ارمان کے دو سوتیلے بھائی تاجررحیم اور الیکٹرانک کے تاجر حاجی عبد الحلیم ،حاجی میاں حلیم ولد مرحوم حاجی خلیل اور تاجر چچا حاجی محمداللہ ولد ضابط ولد مرحوم حاجی خلیل حال ساکن حیات اباد فیز ٹو اور تھری پشاور کے نادراشناختی کارڈز بلاک نہیں ہوئے ہیں اور ان شناختی کارڈز پر تینوں افغانی تاجروں نے خود اپنے اور اپنے بیٹوں کے لیے پاکستانی پاسپورٹس بھی حاصل کیے ہیں جس پر وہ بیرون ملک بھی سفر کرتے ہیں- نادرا حکام اور انٹلی جنس اداروں کو نوٹس لیکر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button