عالمی خبریں

بھارتی حکومت نے پیٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کردیا

خلیج اردو: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی انتظامیہ نے پیٹرول پر عائد ٹیکس 19 فیصد کم کر دیا جس سے پیٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی حکومت نے پیٹرول پر عائد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) 30 فیصد سے کم کر کے 19 اعشاریہ 4 فیصد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی انتظامیہ کی جانب سے ٹیکس کم کرنے کے بعد پیٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے اور پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اطلاق آج رات سے ہو گا۔

یاد رہے کہ نومبر میں بھی بھارتی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر عائد ایکسائز ڈیوٹی کم کی تھی تاکہ پیٹرول کی کھپت میں اضافہ ہو اور غریب اور متوسط طبقے تک اس کے ثمرات پہنچیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button