عالمی خبریں

خالصتان تحریک مزید زور پکڑنے لگی، ریفرنڈم پانچویں مرحلے میں داخل

خلیج اردو: خالصتان تحریک مزید زور پکڑنے لگی ہے اور تمام تر بھارتی مخالفت اور سازشوں کے باوجود بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے برطانیہ میں ریفرنڈم پانچویں مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کے نتائج اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے ریفرنڈم میں 50 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا تھا۔

خالصتان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم مستقبل میں امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب کے علاقوں میں بھی کرایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا نے سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو بدنام کرنے کی پوری کوشش کی تاہم اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں سکھ فار جسٹس کے دفتر پر پولیس کے چھاپے کی تردید کر کے بھارتی میڈیا کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم کو متنازع بنانے کیلئے گڑھے جانے والے جھوٹ کا پول کھول دیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button