عالمی خبریںمعلومات

ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلا 54 سالوں میں پہلی بار ورچوئل ہوگا

خلیج اردو: دنیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی میلا کنزیومر الیکٹرانک شو (سی ای ایس 2021) 54 سالوں میں پہلی بار ورچوئلی منعقد کیا جائے گا۔

کنزیومر الیکٹرانک شو 54 سالوں سے لگاتار ہر سال امریکی ریاست لاس اینجلس میں منعقد کیا جاتا ہے لیکن اس سال عالمی وبا کی وجہ سے یہ ورچوئل ہو گا۔

رواں سال کنزیومر الیکٹرانک شو کا انعقاد 11 جنوری سے ہو گا جو کہ 14 جنوری تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر کی بڑی کمپنیاں اس سال پیش کی جانے والی اپنی مصنوعات کو شوکیس کرتی ہیں۔

گزشتہ سال عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ٹیکنالوجی سمیت اسپورٹس اور فیشن کے سالانہ میلوں کا بھی آن لائن انعقاد کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button