عالمی خبریں

نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت4 مسلمانوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

خلیج اردو: امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے چار مسلمان افراد کے قتل میں مطلوب ملزم 51 سالہ محمد سید کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر پر چھاپے میں شواہد بھی برآمد کر لیے ،ملزم کی گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی۔

محمد سید پر 2 پاکستانیوں اور 2 افغانوں کو قتل کرنےکا الزام ہے۔

اس سےقبل پولیس نے مشتبہ ملزم کی قتل کے واقعات سے منسلک ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی اور نہ ہی گرفتار شخص کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات بتائی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے چاروں واقعات کا آپس میں ممکنہ تعلق ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button