عالمی خبریں

سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد وزیراعظم کو گھر میں نظر بند کردیا گیا

خلیج اردو: غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کی وزارت اطلاعات نے فوج کی جانب سے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو نظر بند کرکے نامعلوم مقام پر رکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔

سوڈان کے مقامی میڈیا کا بتاناہےکہ فوج نے کابینہ کے متعدد ارکان کو حراست میں لے لیا جب کہ خرطوم کے گورنر اور دیگر حکام کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈانی وزیر اطلاعات نے اے ایف پی سے گفتگو میں تصدیق کی کہ وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر، ملک کی سلامتی کونسل کے ترجمان اور دیگرحکام کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد انٹرنیٹ سروس بھی معطل کیے جانے کی اطلاعات ہیں اور ملک میں صرف 34 فیصد تک انٹرنیٹ سروس بحال ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فوج کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم فوجی بغاوت کے بعد بعض شہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے قومی پرچم کے ساتھ احتجاج کیا جب کہ دارالحکومت خرطوم میں احتجاجی مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button