عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں طیارہ حادثے کا شکار،3 افراد ہلاک

خلیج اردو

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ۔

سرکاری ٹی وی چینل ایس اے بی سی کے مطابق یہ حادثہ شہر کے علاقے ناسریک میں پیش آیا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ایروناٹیکل ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (اے آر سی سی) کے مطابق اتوار کی صبح جوہانسبرگ ساؤتھ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سےتین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اے آر سی سی کے چیف گریگوری کرچلے کے مطابق اس حادثے میں جہاز میں سوارتین افراد ہلاک ہو گئے۔

ساؤتھ افریقن سول ایوی ایشن اتھارٹی (SACAA) کی ترجمان سیسا ماجولا نے مزید کہا کہ طیارہ گوتینگ صوبے کے گرینڈ سینٹرل ایئرپورٹ سے تربیتی پرواز پر اسی ایئرپورٹ پر واپس اترنے کے ارادے سے روانہ ہوا۔

حکام کے مطابق ایک مہینے کے اندر اندر واقعے کی تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button