عالمی خبریں

طالبان حکومت نے کابل کے مشہور ’بش بازار‘ کا نام تبدیل کردیا

خلیج اردو: یہ بازار 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد قائم ہوا تھا اور اس کا نام اُس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے نام پر ’بش بازار‘ رکھا گیا تھا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے اب اس بازار کا نام ’مجاہدین بازار‘ رکھ دیا ہے اور بازار کے داخلی دروازے پر نئے نام کا بینر بھی لگا دیا ہے۔

اس سے قبل طالبان کابل کے ہوائی اڈے اور کابل یونیورسٹی کا نام بھی تبدیل کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button