عالمی خبریں

طالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیا

خلیج اردو: طالبان حکومت نے بامیان کے مشہور بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیا۔

15 اگست کو طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے اور عبوری حکومت سازی کے بعد اب افغانستان میں سیاحت کا باب کھل گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت نے سیاحوں کو بامیان کے مشہور بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو 5 ڈالر یعنی تقریباً 800 پاکستانی روپے میں دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

خیال رہےکہ بامیان کے بدھا مجسموں کو 2001 میں طالبان نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا جس کے بعد اب وہاں مجسموں کی جگہ صرف خالی جگہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button