عالمی خبریں

طالبان نے اسپتالوں کو فعال بنانےکیلئے پاکستان سے مدد کی درخواست کردی

خلیج اردو: افغانستان کی وزارت صحت نے اسپتالوں کو فعال بنانےکیلئے حکومت پاکستان سے مدد کی درخواست کردی ہے۔

حکام کے مطابق افغان وزارت صحت نے اسپتالوں کو فعال بنانےکیلئے حکومت پاکستان سے مدد کی درخواست کی ہے جبکہ وزارت نے ہنگامی بنیادوں پرجان بچانے والی ادویات کی فراہمی کی بھی درخواست کی۔

حکام نے بتایا کہ افغان وزارت صحت نے مریضوں کو پاک افغان بارڈر پر بھی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

افغان وزیرصحت ڈاکٹر قلندر عباد نے کہا ہے کہ پاکستان افغان ٹیکنیشنز، نرسوں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کوتربیت فراہم کرے۔

دوسری جانب پاکستانی دوا ساز کمپنیوں نے افغانستان کو 10 کروڑ روپے کی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button