عالمی خبریں

طالبان کا پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی سے متعلق پیوٹن کے بیان کا خیر مقدم

خلیج اردو: افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘امارت اسلامی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم کرتی ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ یہ آزادی مذہب اور مسلمانوں کے مقدس جذبات کی خلاف ورزی ہے’

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہم پیوٹن کے اس بیان کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں کہ ان کا ملک افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے معاملے پر پیش رفت کرے گا اور ساتھ ہی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ افغان مرکزی بینک کے ذخائر کو بحال کیا جائے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو سالانہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button