عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی امارات میں موجودگی کی تصدیق کرلی

خلیج اردو: غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اشرف غنی کو پناہ دے دی ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ افغان صدر اشرف غنی اور ان کے اہلخانہ متحدہ عرب امارات میں ہیں۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق انسانی بنیادوں پر اشرف غنی کا متحدہ عرب امارات میں خیرمقدم کیا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد سابق صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے۔

ان کے فرار کے بعد رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ وہ تاجکستان فرار ہوئے تاہم تاجک وزارت خارجہ نے تردید کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button