عالمی خبریں

عالمی ادارہ صحت نے انسداد کرونا کی ایک نئی چینی ویکسین کی منظوری دیدی

خلیج اردو: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) نے چین کی تیار کردہ ایک اور ویکسین CONVIDECIA کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی ہے۔ CONVIDECIA کی منظوریWHO EUL طریقہ کار کے تحت حفاظت، افادیت، رسک مینجمنٹ پلان، پروگرامی موافقت اور عالمی ادارہ صحت کے ذریعے کئے گئے مینوفیکچرنگ سائٹ کے معائنہ پر ڈیٹا کے جائزے کی بنیاد پر دی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی استعمال کی فہرست کے لیے تکنیکی مشاورتی گروپ میں دنیا بھر کے ریگولیٹری ماہرین نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ ویکسین COVID-19 کے خلاف تحفظ کے لیے WHO کے معیار پر پورا اترتی ہے اور اسکے فوائد خطرات سے کہیں زیادہ ہیں۔ CONVIDECIA ایک ترمیم شدہ انسانی اڈینو وائرس پر مبنی ہے جو SARS-CoV-2 کے سپائیک ایس پروٹین کو ظاہر کرتا ہے۔ اسے ایک واحد خوراک کے طور پر دیا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد میں ویکسین کو ایک ہی (0.5ml) خوراک کے طور پر استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔ CONVIDECIA میں علامتی بیماری کے خلاف 64 فیصد اور شدید COVID-19 کے خلاف 92 فیصد افادیت پائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button