عالمی خبریں

سولہ 16 گھنٹوں پر مشتمل دنیا کی طویل ترین ڈومیسٹک کمرشل پرواز

خلیج اردو: فرانس کی ائیرلائن نے 16 گھنٹوں پر مشتمل دنیا کی طویل ترین ڈومیسٹک کمرشل فلائٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔

فرانس کی ائیر تہیتی نوئی کی پرواز نے تہیتی کے فا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پیرس کے چارلس ڈی گالے ائیر پورٹ تک کا 15715 کلو میٹر کا سفر 16 گھنٹے اور 20 منٹ میں طے کیا۔

اس فلائٹ کو ڈومیسٹک فلائٹ تصور کیا گیا کیونکہ فرنچ پولینسیا کو فرانس کا حصہ مانا جاتا ہے اور کورونا وبا کی وبا سے طویل مسافت کی اضافی فلائٹ متعارف کروائی گئی۔

فرانس کی ائیر تہیتی نوئی نے یورپی یونین کی جانب سے یورپی پروازوں کے امریکا میں اترنے پر پابندی کے باعث لاس اینجلس اترنے کے بجائے براہ راست پرواز چلانے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ یہ روٹ مارچ 2020 میں لانچ کروایا گیا تھا اور پرواز ٹی این 64 پندرہ گھنٹے 46 منٹ کی مسافت طے کرنے کے بعد فا انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے چارلس ڈی گالے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی تھی، لیکن پھر 19 مارچ کو ائیرلائن کی پرواز نے 16 گھنٹے اور 20 منٹ فضا میں رہ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ائیرتہیتی نوئی کے ترجمان نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ فلائٹ مخصوص حالات میں کورونا پابندیوں کے باعث چلائی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button