عالمی خبریں

امریکہ میں بدترین طوفان سے نظام زندگی درہم برہم،تین ہزار کے قریب پروازیں منسوخ،ہلاکتوں اور دیگر نقصانات کی رپورٹس سامنے آگئیں

خلیج اردو
نارتھ کیرولائنا: ریاست ہائے متحدہ امریکہ اس وقت شدید طوفان سے دوچار ہے جہاں بڑے پیمانے پر نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی دہائیوں بعد یہ طوفان امریکہ میں کئی سانحات کو جنم دے رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر امریکہ میں سب کچھ متائثر ہوا ہے۔

جیو نیوز نے غیر ملکی ایجنسیوں کا حوالہ دے کر خبر دی ہے کہ امریکہ میں برف باری کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 22 ہوگئی ہے ، اسی طرح ملک بھر میں تقریباً ساڑھے 5 لاکھ افراد کو بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے جب بجلی کی طلب بڑھ گئی تو ایسے میں زیادہ لوڈ پڑنے پر پاؤر بلیک آؤٹ ہوگیا ہے جس سے نارتھ کیرولائنا اور اس سے منسلک ریاستوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

دوسری طرف برفانی طوفان جس کو بمب سائکلون کا نام دیا گیا ہے، طوفان کے باعث ابتک مختلف ریاستوں میں 2800 پروازیں منسوخ اور 6600 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔ مسافر اٹلانٹا، شکاگو، ڈینور اور نیویارک کے ائیرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ متائثر ہونے والی ریاست نیویارک ہے جبکہ شہر بفلو میں 2فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ اس کے علاوہ نیویارک کی ایری کاؤنٹی، شہر بفلو میں نیشنل گارڈز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

امریکہ کے وسطی اور مشرقی حصوں میں جہاں سرد موسم کی صورتحال ویک اینڈ تک جاری رہنے کا امکان ہے وہاں اگلے ہفتے درجہ حرارت معمول پر آنا شروع ہوگا۔

ادھر کینیڈا کے مختلف حصوں میں بھی شدید سرد موسم کی انتباہ جاری کی گئی ہے جہاں اونٹاریو اور کیوبیک صوبوں میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ وینکوور، ٹورنٹو اور مونٹریال کےائیرپورٹس پرسیکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں ہیں اور ٹرین سروس بھی متاثر ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button