عالمی خبریں

چینی مسجد میں قرآن پاک کا نادر چینی خطی نسخہ موجود

خلیج اردو: چین کے شمال مغربی خطہ میں صوبہ چینگ ہای میں واقع ایک مسجد جی‌یِزی(Jiezi mosque) میں قرآن پاک کا چینی طرز کا نایاب قدیم نسخہ موجود ہے جو دنیا کے نایاب نسخوں میں شمار ہوتا ہے-

۳۰ پاروں میں تقسیم شدہ مذکورہ قرآنی نسخہ ۸۶۷ صفحات پر مشتمل ہے جسمیں کھال پر تیارشدہ ہر پارے کو نیلی ریشمی جلد دیا گیا ہے۔

ماہرین و محققین کے مطابق اس نادر نسخے کو غالبا آٹھویں صدی سے لیکر تیرہویں صدی کے درمیان تحریر کیا گیا ہے اور امکانی طور پر چینی صوبہ گانسو میں ترک قوم سالار جو آٹھ سو سال قبل مرکزی ایشیاء سے ہجرت کرگیے تھےوہ چین میں اس نسخے کو ساتھ لائے تھے-

سال ۲۰۰۷، میں چین نے قدیم آثار کو محفوظ کرنے کے لیے ایک خصوصی فنڈ جاری کیا تاکہ ان قدیم نسخوں کی مرمت کی جاسکے اور سال 2009 میں اس قدیم قرآنی نسخے کو چینی ورثے میں قرار دیا گیا ۔ اسی سال اس مسجد میں ایک خصوصی میوزیم قایم کیا گیا جس میں اس قرآنی نسخے کو ایک شیشے کے باکس میں محفوظ کیا گیا جس میں آکسیجن سسٹم اور دیگر سہولیات موجود ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button