عالمی خبریں

بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کو خطرہ ، زیڈ پلس سکیورٹی مہیا کر دی گئی

خلیج اردو: بھارتی وزارت داخلہ نے ملک کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی سکیورٹی بڑھا کر زیڈ پلس کر دی ہے۔
امبانی کی سکیورٹی میں اضافہ بھارتی وزارت داخلہ نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی سفارش پر کیا ہے ۔ آئی بی کی ایک رپورٹ میں مکیش امبانی پر حملے کا

اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا ۔ گزشتہ برس امبانی کے گھر کے باہر ایک مشتبہ کار ملی تھی جس میں بیس سے زائد چھریاں پائی گئی تھیں۔ انہیں دھمکی آمیز کالیں بھی موصول ہوتی رہتی ہیں ۔

وزارت داخلہ کے احکامات پر بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 58 کمانڈوز 24 گھنٹے امبانی اور انکی فیملی کی سیکورٹی پر تعینات رہیں گے۔یہ کمانڈوز جرمن ساختہ ایم پی 5 سب مشین گن سمیت دیگر جدید اسلحہ سے لیس ہونگے ۔ مذکورہ بندوق سے ایک منٹ میں آٹھ سو گولیاں داغی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button