عالمی خبریں

کابل سے نکلنے کیلئے امریکی طیارے سے لٹکے 3 افراد اڑان کے بعد زمین پر آگرے

خلیج اردو: امریکی ایئرفورس کے طیارے سے لٹکے افراد اڑان کے دوران زمین پر گر کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے، دوسرے واقعے میں 5 افغان شہری امریکی فوج کی فائرنگ سے مارے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کابل چھوڑنے کے خواہشمند افغان باشندے امریکی طیارے سے لٹک گئے، پرواز کے دوران بعض گر کر ہلاک ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب امریکی طیارہ اڑان بھرنے کے دوران کافی بلندی پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ معاملے پر امریکی اہلکار نے موقف اپنایا کہ ہوائی اڈے پر لوگوں کا ہجوم بےقابو ہو رہا تھا ، لوگ رن وے پر بھاگ رہے تھے۔ ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ افغان عینی شاہدین کا بھی یہی کہنا ہے کہ امریکی فوج کی فائرنگ سے کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button