عالمی خبریں

اسکول پر قاتلانہ حملہ : 3 طلبہ ہلاک ،ایک استاد سمیت 8 زخمی، پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا

خلیج اردو
اوکلینڈ : ایک پندرہ سالہ نوجوان لڑکے نے ہائی اسکول کے طلبہ پر فائر کھول کر اپنے ہم عصر تین طلبہ کو ہلاک اور 8 افراد کو زخمی کیا ہے۔ انہوں نے مشی گن میں اسکول پر حملہ کیا۔

اوکلینڈ کاؤنٹی شیرف آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے ایک استاد سمیت سات طلبہ شامل ہیں جو مشی گن کے آکسفورڈ ہائی اسکول کےطلبہ تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کا مقصد تاحال معلوم نہیں ہو سکا اور اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

انڈر شیرف مائیکل میک کیب جائے وقوعہ پہنچے اور صحافیوں سے بات کی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک 16 سالہ لڑکا، ایک 17 اور 14 سالہ لڑکی شامل ہے۔

مک کیب نے کہا کہ زخمیوں میں سے دو کو سرجری کے عمل سے گزارا جارہا ہے اور چھ کی حالت مستحکم تھی۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص اسکول میں ایک سوفومور تھا اور خیال کیا جاتا تھا کہ اس نے اکیلے کام کیا ہی ملوث ہے جن کو 15 سے 20 گولیاں چلانے کے بعد بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button