
خلیج اردو آن لائن:
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن امپاسیبل سیریز کے اسٹار اداکار ٹام کروز نے دو جدید روبوٹ خریدنے کے لیے بھاری رقم خرچ کی ہے جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ انہیں مشن امپاسیبل 7 کی شوٹنگ کے دوران کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر نافذ کرنے میں انکی مدد کریں گے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے یو کے میں ایم آئی 7 کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کو اپنے ساتھی ورکرز پر چلاتے ہوئے سنا گیا تھا۔ کیونکہ دو ورکرز کو کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرتے ہوئے دیکھ کر غصہ آگیا تھا۔
نجی خبر رساں ادارے دی سن کی جانب سے جاری کی گئی ایک آڈیو میں ٹام کروز کو اپنے ساتھی ورکرز کو وارننگ دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہ رہے ہیں اگر انہوں نے سماجی فاصلے کے لیے ایک دوسرے دو میٹر کا فاصلہ نہ رکھا تو انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ٹام کروز نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر فلم کی شوٹنگ بند ہوگئی تو اس کا براہ راست اثر خاندانوں پر ہوگا اور وہ اپنے اخراجات نہیں اٹھا پائیں گے۔
دی سن کو اس کے ذرائع نے بتایا کہ "فلم کے لیے شوٹنگ اس ہفتے یو کے میں دوبارہ شروع ہوجائے گی اور اس کے بعد دبئی میں شوٹنگ ہوگی”۔
ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ٹام کروز نے روبوٹ اسی لیے خریدے ہیں تاکہ وہ اس کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے ٹام کی مدد کر سکیں کیونکہ ٹام ہر جگہ پر موجود نہیں ہو سکتے ہو ہر شخص پر خود سے نظر نہیں رکھ سکتے۔
ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ روبوٹ بہت جدید ہیں اور ٹرمینیٹر فلم جیسے دیکھائی دیتے ہیں۔
Source: Khaleej Times