عالمی خبریں

ٹرمپ نے بھارت کو غلیظ قرار دیا، امریکہ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

خلیج اردو
23 اکتوبر 2020
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے آلودگی سے متعلق گفتگو میں چین ، بھارت اور روس کو غلیظ کہتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے دور اقتدار میں امریکہ نے کاربن کی سب سے کم پیداوار کی ہے۔

امریکی صدارتی امیدواروں کے آخری مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کو دیکھو، کتنا گندا ہے، وہاں کی ہوا کتنی آلودہ ہے۔چین کو دیکھو کتنا غلیظ ہے، روس کو دیکھو کتنا گندا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ٹریلین ٹری لگانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ ہم بہت سے ایسے منصوبوں پر کام کررہے ہیں جو ماحول کے تحفظ کے ہیں۔ میں ماحول سے پیار کرنے والا شخص ہوں اور میں ہوا اور پانی کو صاف کرنے کے مشن پر ہوں۔ ہمارے دور حکومت میں کاربن کے اخراج میں واضح کمی آئی ہے جبکہ بارک اوباما کے دور میں کافی زیادہ تھی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے دور حکومت میں پچھلے 35 سالوں کے مقابلے میں کم کاربن خارج ہوا۔ انہون نے کہا کہ میں پیرس معاہدے کو ختم کیا کیونکہ ہم ٹریلین ڈالر خرچ کررہے تھے اور ہمارے ساتھ کافی ناانصافی ہورہی تھی۔ انہوں نے موڈیٹر کو جواب میں ماحولیاتی تغیر کا لفظ استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 22 لاکھ امریکیوں کے کورونا وائرس کی وباء سے ہلاک ہونے کا خدشہ لاحق تھا۔ چین سے آئے ہوئے اس وائرس سے لڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، چند ہفتوں میں ویکسین آ جائے گی۔ یہ ویکسین میں نے بھی استعمال کی، اسی سے بہتر ہوا۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button