عالمی خبریں

الاسکا میں 8 اشاریہ 2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

حکام کے مطابق الاسکا جزیرے میں بدھ کی رات 8 اشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ تاہم، زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ بدھ کی رات 10 بج کر 15 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔

تاہم، آلاسکا کے نیشنل سونامی وارننگ سنٹر کی جانب سے جنوبی حصوں اور بحرالکاحل کے ساحلی علاقے ہنچن بروک یونیمک پاس تک سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ مزید برآں، ادارے کی جانب سے امریکی ریاست ہوائی کے لیے بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

مزید برآں، پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر کی جانب کہا گیا ہے کہ امریکہ کی ریاست ہوائی اور امریکی ساحلی علاقے گوام میں سونامی کے امکان کی تحقیق کی گئی ہے۔

جبکہ دوسری جانب جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی بھی اس بات کی تحقیق کر رہی ہے کہ آیا جاپان میں سونامی کا امکان ہے یا نہیں۔ اور نیوزی لینڈ حکام بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ انکے ساحلی علاقوں کو سونامی سے خطرہ ہے یا نہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button