عالمی خبریں

ترکی اور روس کے صدور کی یوکرین میں جنگ بندی پر گفتگو

خلیج اردو: روس اور ترکی کے صدور کے درمیان آج یوکرین کی صورتحال پر فون پر رابطہ ہوا۔

ترک صدارتی ترجمان کے مطابق صدر اردوان نے اپنے روسی ہم منصب پیوٹن سے کہا کہ استنبول مذاکرات کا تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، جس سے فریقین کو فائدہ ہوگا۔

ترک صدر نے روسی صدر سے بات چیت کے دوران یوکرین میں جنگ بندی کے حصول، انسانی ہمدردی کی راہداریوں اور محفوظ انخلا کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

صدر اردوان نے مزید کہا کہ ترکی دیرپا امن کو یقینی بنانے کیلئے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گا، ترک صدر نے امن مذاکرات کیلئے روس اور یوکرین کے رہنماؤں کی میزبانی کی پیشکش بھی دہرائی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button