عالمی خبریں

بیس سال بعد جلال آباد ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کی لینڈنگ

خلیج اردو: افغان صوبہ ننگرہار کے دفتری ذرائع کا کہنا کہ جلال آباد ایئرپورٹ طیاروں کی آمد و رفت کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ـ

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلال ایئرپورٹ پچھلے بیس سال سے مسافر طیاروں کیلئے بند تھا اور آج بیس سال بعد پہلے طیارے نے یہاں لینڈنگ کی ہے ـ

اس طیارے میں ایران سے امدادی سامان لایا گیا ہے جو صوبہ ننگرہار کے مستحق افراد میں تقسیم ہوگا ـ

اس ہوائی اڈے کو پچھلے بیس سال سے امریکی ونیٹو افواج نے استعمال کیا اور یہاں سے مسافر طیاروں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی تھی ـ

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button