عالمی خبریں

ٹویٹر نے ان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جو کرونا ویکسین کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں

خلیج اردو
02 مارچ 2021
سان فرانسیسکو : ٹویٹر نے کہا ہے کہ وہ ان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گا جو کرونا ویکسین کے خلاف افواہیں پھیلائے گا۔

اس حوالے سے ٹویٹر نے ایسے ٹویٹ کو نمایاں کرنا شروع کیا ہے جا میں ویکسین سے متعلق غلط معلومات ہوں۔

اس حوالے سے ٹویٹ کا انسانوں کی مدد سے جائزہ لیا جارہا ہے کہ ان میں کسی طرح کا ایسا مواد تو نہیں جو ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پر مشتمل ہو۔

جن افراد پر ایک خلاف ورزی ہو تو ان کو ایک سٹرائیک دیا جائے گا اور اگر کسی کو دو سٹرائیک دیئے جائیں تو اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کیلئے لاک کیا جائے گا۔ اگر پانچ تک یہ سٹرائیک آجائیں گے تو اکاؤنٹ مستقل طور پر بند ہو جائے گا۔

ٹویٹر کے مطابق انہوں نے بہت سے اکاؤنٹس کو بین کیا ہے جن میں کرونا وائرس کی وباء کو لے کر غلط معلومات تھیں۔

اس کے علاوہ فیس بک نے بھی پچھلے ماہ ایک پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ایک سال سے ان کے جاری کئے ہوئے پالیسی کو ایک ماہ کیلیے توسیع دی جائے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button