عالمی خبریں

برطانیہ اور جاپان کے مابین دو طرفہ عسکری تعیناتی کا معاہدہ ، برطانیہ، جاپان میں زمینی رسائی حاصل کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

خلیج اردو
امریکہ :برطانیہ اور جاپان کے درمیان دو طرفہ عسکری تعیناتی کا ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

دو طرفہ معاہدے کے بعد برطانیہ، جاپان میں زمینی رسائی حاصل کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔

دوطرفہ معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے برطانیہ کے ٹاور آف لنڈن میں تقریب منعقد کی گئی جہاں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک اور ان کے جاپانی ہم منصب فومیو کیشیدا نے معاہدے پر دستخط کیے۔

دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے "UK-Japan Reciprocal Access Agreement” (RAA) کے تحت جاپان اور برطانیہ اپنی اپنی سرزمین پر ایک دوسرے کی افواج تعینات کر پائیں گے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے دفتر کے مطابق یہ معاہدہ "آنے والے ہفتوں میں” جاپان اور برطانیہ کی پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ باہمی رسائی کے لئے ہماری دونوں اقوام کے لیے انتہائی اہم ہے ، یہ ہندبحرالکاہل کے لیے ہماری وابستگی کو مضبوط کرتا ہے اور اقتصادی سلامتی کو تقویت دینے، ہمارے دفاعی تعاون کو تیز کرنے اور اعلیٰ ہنر مند ملازمتیں پیدا کرنے والی جدت کو آگے بڑھانے کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
برطانوی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ گذشتہ ایک صدی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان یہ طے پانے والا ایک انتہائی اہم دو طرفہ دفاعی معاہدہ ہے۔

جاپان کی وزارت خارجہ نے اس معاہدے کو ایک پیش رفت قرار دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ "یہ اہم سیکورٹی معاہدہ سیکورٹی اور دفاع میں جاپان اور برطانیہ کے تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
واضح رہے کہ معاہدے سے انڈو پسیفک ریجن کی سیکورٹی اور استحکام کے برطانوی عزم کو بھی تقویت ملے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button