عالمی خبریں

روس کا یوکرین پر حملہ:یوکرینی صدر نے روس کے ساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے

خلیج اردو

کیف:یوکین کے صدر زیلنسکی نے روس کےساتھ اعتدال پسند مذاکرات کاخیرمقدم کیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں یوکرینی صدر نے کہا کہ انہیں ترک صدر طیب اردگان اور آذربئیجان کے صدر الہان علیوف نے رابطہ کرکے روس کے ساتھ مذاکرات کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ ہم ترک اور آزربئیجان کے صدور کی جانب سے اس پیشکش کو خوش آمدید کہتے ہوئے سراہتے ہیں۔خونریزی اور جنگ بندی کیلئے اب تک ہونے والی تمام سفارتی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔

جمعہ کے روز یوکرینی صدر نے جانبدار رہنے اور نیٹو میں شمولیت کو ترک کرنے کے روسی مطالبے پر مذاکرات کرنے کی آفر کی تھی۔تاہم دونوں ممالک کے مابین موجودہ صورتحال میں سفارتی کوششیں اور مذاکرات کی کامیابی کے کوئی امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔

دوسری جانب روسی افواج نے یوکرین کے مختلف شہروں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ دارلحکومت کیف سمیت متعدد شہروں میں شدید لڑائی جاری ہے۔یوکرین نے روس کا بڑا فوجی جہاز مار گرانے کادعویٰ کیا ہے جس میں روسی فوج کے دو سو کے قریب پیراٹروپرز سوار تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button