عالمی خبریں

یوکرین کی روس کو مشروط امن مذاکرات کی پیشکش،فروی سے پہلے بڑا مطالبہ کردیا

خلیج اردو
یوکرین نے روس کو پیشکش کی ہے کہ فروری میں مذاکرات سے پہلے اگر وہ عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا سامنا کرے تو ان کے ساتھ معاملات کو طے کیا جا سکتا ہے۔

یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کولیبا کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے اقوام متحدہ میں سربراہی اجلاس بلایا جائے جہاں اجلاس میں سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس ثالث بن سکتے ہیں۔

یوکرین نے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات سے پہلے روس عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا سامنا کرے۔روسی وزیر خا رجہ نے مطالبہ کیا کہ یوکرین اور روس میں شامل 4 نئے علاقے غیر فوجی ہوں اور نازیوں سے پاک کرکے روس کی سلامتی کو لاحق خطرات ختم کیے جائیں۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے روس یوکرین جنگ میں ثالث بننے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کہہ چکے ہیں کہ یوکرین تنازع پر روس تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ روس نے کبھی امن مذاکرات سے انکار نہیں کیا مگر یوکرین اور مغربی ممالک ہی بات چیت سے پیچھے ہٹتے رہے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button