عالمی خبریں

یوکرین کے صدر زیلینسکی کیئف میں ٹریفک حادثہ کا شکار

خلیج اردو: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کو دارالحکومت کیئف کی ایک شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آ گیا جس میں وہ زخمی ہو گئے۔

زیلنسکی کے ترجمان نکیفوروف نے کہا کہ صدر کو شدید چوٹ نہیں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کار صدر کی کار اور ان کے محافظوں کی کار سے ٹکرا گئی۔ صدر کو ہسپتال لے جایا گیا۔ طبی معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کو شدید چوٹ نہیں آئی ہے۔

دوسری کار میں موجود ڈرائیور کو بھی ابتدائی طبی امداد زیلنسکی کے طبی عملہ نے ہی فراہم کی ۔

یوکرینی صدر کو پیش آنے والے حادثہ کے کچھ دیر بعد ہی زیلنسکی کے دفتر نے ان کا خطاب جاری کر دیا۔ اپنے خطاب میں زیلنسکی نے کہا کہ وہ خار کیئف کے شہر ایزوم سے واپس آئے ہیں۔ یاد رہے خار کیئف تقریبا سارا آزاد ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

روس سے واپس حاصل کیے گئے علاقوں میں خار کیف کے شہر ایزیوم میں زیلنسکی کا یہ پہلا دورہ تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button