عالمی خبریںلائف سٹائل

برطانیہ کی ایما راڈوکانو نے امریکی اوپن کو تاریخی فائنل کے بعد جیت لیا

خلیج اردو
12 ستمبر 2021
لندن : برطانیہ کی ایما راڈوکانو نے امریکی اومن میں شاندار اور تاریخی کارکردگی سے جیت اپنے نام کرکے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

وہ صرف اٹھارہ برس کی ہے اور اپنی جیت سے دنیا کو حیران کر دیا ہے انہوں نے یو ایس اوپن گرینڈ سلیم کے فائنل میں کینیڈا کی لیلہ فرنینڈیز کو پہلے دونوں سیٹس میں شکست دے کر برطانیہ کے 44 سال کے طویل انتظار کو بھی ختم کیا ہے۔

ایما نے 19 سال کی حریف لیلہ فرنینڈیز کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں 4-6 اور 3-6 سے شکست سے دو چار کیا۔

رڈوکانو نے اپنے گرینڈ سلیم کی شروعات ومبلڈن میں کی تھی جہاں وہ چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے والی کم عمر ترین برطانوی خاتون بن گئیں۔ دنیا کی 150 ویں نمبر پر وہ یو ایس اوپن جیتنے والی اب تک کی سب سے کم رینکنگ والی کھلاڑی ہیں

رڈوکانو اگلے ہفتے کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی کی فہرست میں نمبر 24 پر آئے گی۔

کوالیفائنگ کے ذریعے آنے کے بعد اس نے 17 دن کی مدت میں نو میچ جیت کر اور ان میں سے کسی میں بھی ایک سیٹ چھوڑے بغیر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Source : The Current

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button