عالمی خبریں

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،بکنگھم پیلس پر خود کو قرنطینہ کر لیا

خلیج اردو

لندن:برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ میں ہلکی سردی لگنے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ملکہ الزبتھ نے خود کو پیلس میں آئیسولیٹ کر دیا ہے تاہم وہ اس دوران اپنا کام جاری رکھیں گی۔

بکنگھم پیلس کے ترجمان کے مطابق ملکہ الزبتھ کا خیال رکھنے کیلئے خصوصی میڈیکل ٹیم پیلس میں موجود رہے گی۔اس کے علاوہ تمام گائیڈلائنز کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔

ملکہ برطانیہ کورونا کی مکمل ویکسین کے ساتھ ساتھ بوسٹر ڈوز بھی لگوا چکی ہیں۔ملکہ الزبتھ کے بڑے بیٹے شہزاہ چارلس اور انکی اہلیہ کیملا،دچس آف کارن وال بھی گزشتہ دنوں کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ملکہ برطانیہ نے 1952 میں تاج سنبھالا اور چھ فروری کو انہوں نے اپنے تاج کے ستر سال مکمل کئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button