عالمی خبریں

افغانستان میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر پر حملہ، ایک شخص ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

اقوام متحدہ کی جانب سے جمعے کے روز بتایا گیا ہے کہ مغربی افغانستان میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر پر حکومت مخالف عناصر کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک افغان پولیس گارڈ شامل ہے جبکہ متعدد افسر زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستا میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹس مشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے کہا گیا ہے "کمپاؤںڈ ہیرات کے علاقے میں واقع ہے جہاں آج حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں”۔ بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ یو این حملے کی نوعیت کے بارے میں پوری طرح جاننے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

تاہم، ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کمپاؤنڈ پر حملہ کس نے کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button