عالمی خبریں

بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے

خلیج اردو
02 ستمبر 2021
سرینگر : بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے ہیں۔ 92 سالہ سید گیلانی کشمیر کے سب سے بزرگ رہنما تھے۔

پاکستان میں ذرائع ابلاغ نے خاندانی ذرائع کا حوالے دے کر سیدعلی گیلانی کی موت کی تصدیق کی تھی۔

وہ بدھ کی شام حیدرپورہ سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے ہیں۔

سید علی گیلانی 1929 کو پیدا ہوئے اور وہ آزادی جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے منتخب رکن تھے۔

وہ ابتدا میں جماعت اسلامی کے کارکن رہے اور اس کے بعد انہوں نے تحریک حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی۔

وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی تھے جو مختلف مزاحمتی اور حریت پسندوں کی تنظیم سمجھی جاتی ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button