عالمی خبریں

ٹی ٹونٹی میچ میں وکٹ حاصل کرنے کے بعد نامناسب اشارے پر حسن علی کی سرزنش کردی گئی

خلیج اردو
21 نومبر 2021
دبئی : پاکستان اور بنگلادیشن کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی باولر حسن علی جہان بہترین کارکردگی دیکھانے میں کامیاب ہوئے وہاں انہیں ایک وکٹ حاصل کرنے کے بعد نامناسب حرکت پر آئی سی سی کی جانب سے سرزنش کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

حسن علی کو آئی سی سی کے آرٹیکل 2.5 کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق کھیل کے دوران نامناسب زبان ، اشارے یا حرکات یا کوئی بھی غصے یا مناسب تائثر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔

اس کے علاوہ حسن کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کیلئے یہ 24 ماہ کی مدت میں پہلا جرم تصور کیا جائے گا۔

یہ واقعہ پاکستان اور بنگلادیشن کے درمیان پہلے ٹی ٹوعنٹی میچ میں بنگلہ دیش کی اننگز کے 17ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب حسن نے بلے باز نورالحسن کو کوٹ بہائنڈ آؤٹ کرنے کے بعد ان کیلئے نامناسب انداز میں چلے جانا کا کہا۔

اسی میچ میں ہی بنگلہ دیشی ٹیم کو میچ میں سست رفتار سے اوور ریٹ برقرار رکھنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ کیونکہ ٹیم کو وقت کے الاؤنسز پر غور کے بعد ہدف سے ایک اوور کم ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

حسن علی اور بنگلادیش کے کپتان نے اپنی اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button