عالمی خبریں

بھارتی ریاست آسام میں مسلمان شہری پر پولیس کا بدترین تشدد، ٹویٹر کی مودی سرکار پر خوب تنقید

خلیج اردو
24 ستمبر 2021
نئی دہلی : انٹرنیٹ پر وائرس ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی شہری کو آسام میں پولیس کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنانا جارہا ہے۔ ایسے میں جب شہری بے سدھ پرا ہے ، پولیس اسے بری طرح سے پیٹ رہی ہے۔

پولیس کی بربریت پر مبنی ویڈیو ضلع دارانگ کے علاقے سپاہ جہر کے علاقے سے سامنے آئی ہے جہاں غیر قانون گھروں کے خلاف آپریشن ہورہا ہے۔ پولیس نے ایک شخص پر گولیاں چلائی اور اسے بہت مارا پیٹا۔

بیجے شنکر بنیہ کے نامی فوٹوگرافتر کو بھی اس شخص پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے سینے میں گولی کا زخم ہے۔ بنیہ ایک پیشہ ور فوٹوگرافر ہے جسے ضلعی انتظامیہ نے حالات کی دستاویز کیلئے رکھا تھا اور اب اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے غیر قانونی مقیم افراد کیلئے انخلا کیلئے نوٹس دیا تھا۔ اگلے دن اس کے خلاف احتجاج ہورہا تھا جس پر انتظامیہ نے مبینہ طور پر دوسری جگہ آبادکاری کا وعدہ کرکے ختم کرایا۔ لیکن جب ایکٹیویسٹ وہاں سے چلے گئے تو پولیس نے احتجاجیوں پر فائرنگ کی۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بعدآسام سے مسمانوں پر سیکیورٹی فورسز کے مظالم کی ویڈیوز سامنے آئیں ہیں،کل برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے جس طرح کشمیر میں ڈھائےجانے والے مظالم پر گفتگو کی وہ قابل ستائش ہے آج وزیر اعظم ایک بارپھراقوام متحدہ کی توجہ ہندوستان میں ہونیوالے مظالم کی طرف دلوائیں گے۔

مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسے سفاکیت قرار دیا ہے اور لاش پر کودنے والے فوٹوگرافر پر تنقید کی ہے۔

Source : The Current

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button