عالمی خبریں

آسمان سے گرا کجھور میں اٹکا کی زندہ مثال ، پیرس میں ایک شخص اونچی عمارت پر چڑھ گیا ، ریکسیو ٹیم نے انہیں بچایا تو پھر کیا ہوا؟

خلیج اردو
19 ستمبر 2020
پیرس: فرانس کے شہر پیرس میں ایک شخص نے بغیر کسی حفاظتی الات کے بلند عمارت ، ٹور مونٹپرناسی کے اگلے حصے پر چڑھ گیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن میں اسے بچایا گیا۔

خلیج ٹائمز کے خبر کے مطابق ایک نامعلوم کوہ پیما کو 210 میٹر (690 فٹ) آفس بلاک کی چوٹی پر پہنچنے کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لیا

مذکورہ شخص نے صبح سویرے بلڈنگ پر چڑھائی کا آغاز کیا تھا ۔ ایک ریکسکیو کارکن نے رسی پر اس کے ساتھ عمارت کی چھت پر جاکر اسے بچایا جس کے بعد اسے گرفتار کیا گی۔

اس نوعیت کا ایک واقعہ 2015 میں پیش آیا تھا جب ایک فرانسیسی "اسپائڈرمین” ایلین رابرٹ نے نیپالی پرچم ہاتھ میں تھامے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کو خراج پیش کرنے کیلئے عمارت پر چڑھ کر ایسا کیا تھا۔

ٹور مونٹ کارناسی مشہور ایفل ٹاؤر سے اونچا نہیں لیکن شہر میں کوہ پیمائی کیلئے یہ واحد ٹاؤر ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button