عالمی خبریں

اسکائی ڈائیونگ اسٹنٹ کے دوران دو جہازوں کے آپس میں ٹکرانے کی ویڈیو ایک بار پھر انٹرنیٹ پر وائرل، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

2013 میں اسکائی ڈائیونگ کے ایک اسٹںٹ کے دوران دو جہاز آپس میں ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اب ایک بار پھر سے اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تین دن پہلے یہ ویڈیو ٹوئیٹر پر شیئر  کی گئی تھی اور اب تک اسے 4 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس ویڈیو میں حادثے کے ان لمحات کو دیکھایا گیا ہے جب اسٹنٹ کے دوران دو جہاز آپس میں ٹکراتے ہیں، جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار افراد اور پائلٹوں کو جہازوں سے کودنا پڑا تھا۔

یہ حادثہ نومبر 2013 میں سپریئر لیک وسکونسن میں پیش آیا تھا۔ تاہم، اس میں تمام نو مسافر اور دونوں پائلٹ محفوظ رہے  تھے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق دونوں جہاز بہت قریب پرواز کر رہے تھے تاکہ اسٹنٹ کے لیے اسکائی ڈائیورز چھلانگیں لگا سکیں۔ اسی دوران سامنے والے جہاز سے جب اسکائی ڈائیورز کودنے والےتھے تو پائلٹ کو ایک زور دار دھماکہ سنائی دیا، جہاز کی سامنے والی اسکرین ٹوٹ گئی اور جہاز کو آگ لگ گئی۔ تاہم، جہاز میں سوار پائلٹ اور اسکائی ڈائیورز پیرا شوٹ کی مدد سے کودنے میں کامیاب ہوگئے اور جہاز زمین پرجا گرا۔

تاہم، پیچھے آنے والا جہاز واپس رن وے پر اترنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو دیکھیں:

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button