عالمی خبریں

مصری تیراک نے پانی سے باہر کی طرف دنیا کا بلند ترین جمپ لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

مونوفن یعنی مچھلی کے پر لگا کر پانی سے باہر کی طرف دنیا کا بلندی ترین جمپ یعنی چھلانگ لگانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا گیا۔

مصر کے 21 سالہ تیراک عمر سید شعبان نے پانی سے باہر کی طرف 2 اشاریہ 3 میٹر بلند جمپ لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، اور 9 سال سے قائم ریکارڈ کو توڑ دیا۔

عمر سید نے مونوفن پہن کر یہ چھلانگ لگائی۔ مونوفن دراصل مچھلی کی دم کی طرح کے ہوتے ہیں جنہیں پہن کر تیراکی کی جاتی ہے۔

عمر سید سول انجینئر ہیں اور ڈولفن کی طرح کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے وہ دن میں 2 بار میں ٹریننگ حاصل کر تے ہیں اور 1 بار جم میں۔

شعبان نے بتایا کہ وہ اپنے اعضاء کی فریکوئنسی بڑھانا چاہتے ہیں۔ اور سخت سے سخت پٹھے حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنا وزن نہیں بڑھانا چاہتے کیونکہ بھاری پٹھوں کو پانی میں حرکت دینا مشکل ہوتا ہے۔ لہذا وہ پٹھوں کی لچک کو بڑھانے، اضطراب میں اٖضافہ کرنے اور مضبوط ٹانگیں حاصل کرنے کی ٹریننگ کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ "مجھے پتا کہ سوچنے سے بھی آکسیجن استعمال ہوتی ہے لہذا میں حالت موجود میں رہنے کی کوشش کرتا ہوں اور پانی کے اندر کیسے پرسکون رہنا ہے یہ بھی ہماری ٹریننگ کا حصہ ہوتا ہے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button