عالمی خبریں

بھارت: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کو ناگن ڈانس کرنے کی سزا، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کے سوشل میڈیا پر کچھ نوجوانوں کی ناگن ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ مبینہ طور پر راجھستان پولیس نے ان نوجوانوں سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سزا کے طور پر ناگن ڈانس کروایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو راجھستان کے جھلاور ضلع کی ہے جہاں پولیس بغیر وجہ کے گھروں سے نکلنے والے نوجوانوں کو ایسی سزائیں دے رہی ہے۔

ویڈیو میں دو نوجوانوں کو ناگن بن کر ڈانس کرتے ہوئے اور کچھ پولیس اہلکاروں کو انکی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button