عالمی خبریںفن و فنکار

عظیم اداکار دلیپ کمار کے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟

خلیج اردو: برصغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

دلیپ کمار ممبئی کے انتہائی مہنگے علاقے باندرا میں اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ رہتے تھے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کے کل اثاثوں کی مالیت 85 ملین ڈالر یعنی تقریباً 13 ارب روپے پاکستانی کے لگ بھگ تھی۔

دلیپ کمار کا سب سے بڑا ذریعہ آمدن اداکاری ہی تھی جب کہ وہ 2002 سے 2006 بھارت کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1950 کی دہائی میں عظیم اداکار بھارتی فلم انڈسٹری کی پہلی شخصیت تھے جنہوں نے فلم میں اداکاری کرنے کا معاوضہ ایک لاکھ روپے سے زائد وصول کیا۔

عظیم اداکار یوسف خان عرف ’دلیپ کمار‘ نے اپنے کامیاب فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں جوار بھاتا کے ساتھ کیا تھا تاہم ان کی مشہور فلموں میں پر، آرزو، داغ، دیو داس، نیا دور، مغل اعظم اور کارمہ شامل ہیں جو اداکار کی مقبولیت کا سبب بنیں جبکہ انہوں نے 1998 میں اپنی آخری فلم ’قلعہ‘ میں اداکاری کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button