عالمی خبریںمعلومات

واٹس ایپ کون سا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے؟

خلیج اردو: دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی صارفین کی آسانی کے لیے ایک سہولت متعارف کروانے جارہی ہے۔

واٹس ایپ کا استعمال کرنے والے متعدد صارفین میسج ٹائپ کرنے کے بجائے وائس میسج کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ وقت کم لگتا ہے اور پیغام جسے بھیجا جا رہا ہوتا ہے اسے سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے وائس میسج کے جدید فیچر پر کام کرنا شروع کر دیا ہے جس کے تحت صارف اب کسی بھی شخص کو وائس نوٹ بھیجنے سے قبل سن سکے گا۔

اِس سے قبل واٹس ایپ میں ایسا کوئی آپشن موجود نہیں تھا اور صارف کو آڈیو میسج بھیجنے کے بعد اگر تبدیلی درکار ہوتی تو بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے فراہم کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ میں میسج بھیجنے کے آئکن کے بعد ریویو کا آپشن موجود ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے میسج کا دوبارہ جائزہ لے سکتا ہے اور اگر وہ آڈیو مناسب نہیں یا اس میں کچھ تبدیلی کرنی ہو تو باآسانی اسے کینسل کرکے دوسرا میسج ریکارڈ کر سکے گا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اِس فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے جب کہ ابتدائی طور پر یہ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن پر موجود نہیں ہوگا تاہم اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔

فیس بک کی زیرِ ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ نے فی الحال اس فیچر کو متعارف کروائے جانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button