عالمی خبریں

واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کروا دیا جس کے تحت بھیجی گئی تصویریں اور ویڈیو خود کار طریقےسے غائب ہو جائیں گیں

 

خلیج اردو آن لائن:

واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کروا دیا جس سے تحت بھیجی گئی تصویریں اور ویڈیو خود کار طریقےسے غائب ہو جائیں گیں۔ واٹس ایپ کے صارفین اس ہفتے سے اس فیچر کو استعمال کر پائیں گے۔

واٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک کی جانب سے منگل کے روز ایک بلاگ میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر کا نام view once ہے جس کے تحت بھیجی گئی تصویریں اور ویڈیو ایک بار دیکھے جانے کے بعد خود بخود ہی چیٹ باکس سے غائب ہوجائیں گیں۔ مزید برآں، جب تصویر یا ویڈیو دیکھ لیا جائے گا تو وہ اوپن ظاہر ہونے لگے گی۔

یاد رہے کہ ایک سوشل میڈیا سائٹ سنیپ چیٹ میں ایسا فیچر موجود ہے جو صارفین کو اختیار دیتا ہے کہ اس فیچر کے تحت اپ لوڈ کی گئی اسٹوری 24 گھںٹوں بعد خوبخود ڈیلیٹ ہوجائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button