عالمی خبریںمعلومات

ہائی رسک گروپس کے لیے کون سی ویکسین مؤثر ہے؟

خلیج اردو: بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق پبلک ہیلتھ انگلینڈ کا کہنا ہے کہ فائزر اور ایسٹرا زینکا ویکسین ہائی رسک گروپس کے لیے مؤثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا کے 35 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں تاہم کرونا وائرس ویکسین سے متعلق پبلک ہیلتھ انگلینڈ کا کہنا ہے کہ فائزر، ایسٹرازینکا ویکسین ہائی رسک گروپس کے لیے مؤثر ہیں۔

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں گزشتہ روز کرونا وائرس کے ریکارڈ 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یورپی ملک مالٹا نے صرف کرونا ویکسی نیٹڈ افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان ک ہے۔

کرونا وائرس کیسز میں اضافے پر نیدر لینڈز میں ریسٹورنٹس، نائٹ کلبز اور فیسٹولز پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ادھر سعودی عرب نے بھی موڈرنا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button