عالمی خبریں

بھارت میں انسانیت سوز واقعہ: یہ خبر آپ کیلئے تکلیف دہ ہو سکتی ہے

خلیج اردو
19 نومبر 2020
حیدرآباد: بھارت میں انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا۔ ایک 50 سالہ خاتون امداد کے انتظار میں انتقال کر گئیں۔ وہ حیدرآباد کے میسیوا سنٹر میں اپنی باری کا انتظار کررہی تھی۔

پولیس کے مطابق منورالنساء نامی خاتون جو کہ سیلاب سے متائثرہ تھی، امداد کیلئے اپنی باری کا انتظار کررہی تھی۔ وہ صبح 6 بجے سے آکر کھڑی تھی اور 11.30 بجے اس کی موت واقع ہو گئی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متائثرہ خاتون صبح سے انتظار میں تھی کہ اسے امداد دی جائے اور وہ اتنا طویل انتظار کرنے کا بوجھ نہیں اٹھا پائی اور چل بسی۔ وہ ساڑھے گیارہ بجے گر پڑی جس پر اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button