عالمی خبریں

آسٹریلیا نے حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا، تنظیم کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنے پر 25 سال قید ہوگی

خلیج اردو

سڈنی:آسٹریلیا نے فلسطینی تنظیم حماس کے ایک خاص گروپ کے بجائے پوری کی پوری تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے کا فیصلہ کر لیا۔آسٹریلوی حکومت نے اس سے قبل حماس کے القاسم بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا تاہم اب حکومت نے حماس کی مکمل تنظیم کو فہرست میں ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی تنظیم حماس اس وقت غزہ کی پٹی کو کنٹرول کر رہی ہے۔حماس کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں یروشیلم اور دیگر اسرائیلی شہروں میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔حماس نے اسرائیل سے یروشیلم کا قبضہ چھڑانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

آسٹریلیو ہوم منٹسر کیرن اینڈریو کاکہنا ہے کہ حماس کے عزائم خطرناک ہیں اس لئے آسٹریلیا میں انکے نفرت آمیز نظریے کی کوئی جگہ نہیں۔دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد حماس کو کسی بھی قسم مالی معاونت فراہم نہیں کی جائیگی۔ایسا کرنے والوں کو 25 سال قید کی سزا ہوگی۔

اس سے قبل امریکا اور یورپی یونین نے بھی حماس کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کررکھا ہے۔واضح رہے کہ 2007 میں حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اسرائیلی نے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button