عالمی خبریں

روس اور یوکرائن کی کشیدگی:یوکرائن پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں،مغربی ممالک کے دعو؁ بے بنیاد ہیں، روس

خلیج اردو

نیویارک:روس اور یوکرائن کے مابین کشیدگی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔دونوں ممالک کے مابین جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں۔امریکا نے اپنی فوجی دستے یوکرائن بھیجوا دیئے ہیں جبکہ نیٹو اتحادیوں کی جانب سے روس پر معاشی اور اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔امریکا اور اسکے اتحادیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ روس یوکرائن پر حملہ کرنے جارہا تاہم روسی حکام نے اسکی تردید کر دی۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب گیناڈی گاٹیلوف نے اپنے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ روس کا یوکرائن پر حملہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں اور نہ ہی ہم ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے حملے کے دعوے بےبنیاد ہیں۔

مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ روس ہمیشہ سے دیگر ممالک کے ساتھ بہترین مساوی تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔روسی وزیر خارجہ بھی اپنی بیان میں واضح کرچکے ہیں کہ اگر جنگ کا انحصار روس پر ہے تو پھر کبھی جنگ نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

امریکا اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے یوکرائن کے سرحد پر روسی افواج کی نقل و حرکت اور میزائل سسٹم کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔روس کی جانب سے مغربی ممالک کے یوکرائن پر حملے کے دعوں کو مسترد کیا جارہا ہے۔روس کے مطابق امریکا اور اسکے اتحادی جھوٹے دعووں کے ذریعے یوکرائن میںاہنی فوجیں اتار کر روس کی سرحد کے قریب لگانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button