عالمی خبریں

برطانوی پولیس افسر پر دوران ملازمت12 خواتین سے زیادتی کا الزام ،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

خلیج اردو

امریکہ :برطانوی پولیس کے افسر نے دوران ملازمت خواتین کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرلیا،میٹ پولیس افسر اعتراف جرم کے بعد برطانیہ کے سب سے زیادہ جنسی جرائم میں ملوث مجرموں میں شامل ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسر ڈیوڈ کیرک نے دو دہائیوں کے دوران 12 خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا اعتراف کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ میٹ پولیس کے افسر ڈیوڈ کیرک کو متعدد شکایت ملنے پر 2001 میں معطل کر دیا گیا تھا، پولیس افسر پر 18 سالہ ملازمت کے دوران 80 سے زائد جنسی جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے۔

ڈیوڈ نامی افسر نے سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے خواتین سے تعلق بنایا اور پولیس عہدیدار ہونے کی وجہ سے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور پھر اعتماد حاصل کرنے کے بعد انھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالتا۔

سابق فوجی صرف خواتین کو زیادتی کا نشانہ نہیں بناتا بلکہ تشدد بھی کرتا اور کئی خواتین پر پیشاب بھی کیا۔ جن خواتین نے اس عمل سے منع کیا انھیں مارا پیٹا اور جیل میں بند کرنے کی دھمکی دی۔

جنسی تعلق استوار کرنے کے بعد ڈیوڈ ان خواتین کو الگ مقام پر رکھتا اور انھیں نہ تو گھر والوں سے ملنے دیتا اور نہ بچوں سے بات کرنے کی اجازت ہوتی تھی وہ ان خواتین پر بیلٹ کوڑے کی طرح برساتا تھا۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے ترجمان نے معاملے کو خوفناک قرار دیا ہے جبکہ لندن میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ لندن میٹ پولیس افسر کی جانب سے اعتراف جرم نے سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔

دوسری جانب پولیس افسر کے اعتراف کے بعد میٹرو پولیٹن پولیس نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button