عالمی خبریں

حوثی باغیوں نے حد کردی، اقوام متحدہ کے اسٹاف ممبرز کو اغوا کرنے پر یو این کے اداروں نے مشترکہ بیان جاری کردیا

خلیج اردو
دبئی : یمن کے حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے اداروں یونیسکو اور انسانی حقوق کے دو اہلکاروں کو اغوا دیا تھا جس سے متعلق دونوں اداروں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حوثی باغی ان کا اسٹاف جلد از جلد رہا کریں۔

اس بیان میں دونوں مغویوں سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں ہیں لیکن یمن کی حکومت نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ یہ وہ یمنی اسٹاف کے ممبران ہیں جنہوں نے اس سے پہلے اقوام متحدہ کے اداروں کیلئے کام کیا تھا۔

یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے اور اقوام متحدہ کے ادارہپ برائے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو ان مغویوں کے حراست میں لیے جانے سے متعلق جواز فراہم نہیں کیا گیا کہ انہیں کن بنیادوں پر تحویل میں رکھا گیا ہے۔

نومبر میں امریکہ نے ایک بیان جاری کیا تھا کہ حوثی باغیوں نے یمن کے دارلحکومت صنعا میں موجود امریکی سفارتخانے کے حدود سے یمن ملازمین کو حراست میں لیا ہے۔ امریکہ نے حراست میں لیے گئے ملازمین کی تعداد نہیں بتائی تھی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق حوثی باغیوں نے اس اغوا سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ گروپ کے نام نہاد سپریم انقلابی کمیٹی نے امریکہ پر تنقید کی ہے کہ انہوں نے مقامی اسٹاف کو نکال دیا ہے۔

ایران کی سرپرستی میں کام کرنے والی مسلح تنظیم حوثی تحریک کا دعوٰی ہے کہ وہ چھ سالوں سے سعودی عرب کی سرپرستی میں مشترکہ اتحادیوں سے پچھلے چھ سالوں سے زیادہ عرصہ سے رہ رہی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button